• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کی ابتر حالت پر علی انصاری انتظامیہ پر برہم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار علی انصاری چند گھنٹوں کی بارشوں کے بعد شہر کی اہم اور بڑی شاہراہوں کی ابتر حالت دیکھ کر انتظامیہ پر برس پڑے۔

کراچی میں 2 روز قبل شروع ہونے والا مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اسی حوالے سے علی انصاری نے سوشل میڈیا پر انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں لال کوٹھی کے اطراف کا منظر دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر پانی کھڑا ہوا ہے۔

اداکار نے انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’شہر کے انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے کیا کبھی بہتری کے آثار نظر آئیں گے؟‘

علی انصاری نے اپنی پوسٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ ’ہر سال ان ہی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، مایوس ہوں لیکن حیرانی بالکل نہیں ہے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید