• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جی ایس پی پلس کی شرائط پر عمل کے لیے پرعزم ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین، جی ایس پی پلس مشن نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان جی ایس پی پلس کی تمام مطلوبہ شرائط پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین، امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ حالیہ روابط میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ہم منصب کی فون پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت اور فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی کانگریس ممبران سے ورچوئل خطاب بھی کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کراچی میں قتل کیے گئے چینی باشندوں کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں ایک درجن سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اگست 2019 کے اقدام سے اعتماد سازی کے اقدامات پر عمل نہیں ہو رہا۔

قومی خبریں سے مزید