• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کے چہرے بھولنے لگا ہوں، گھر پر رہتا ہوں، بریڈ پٹ

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے اپنے نئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں لوگوں کے چہرے یاد رکھنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید انہیں فیس بلائنڈنیس ڈس آرڈر ہو گیا ہے لیکن کوئی اس بات پر یقین نہیں کرتا۔

فی الحال بریڈ پٹ کو اس ڈس آرڈر کا مریض قرار نہیں دیا گیا لیکن 58 سالہ اداکار نے کہا کہ ان کی خواہش ہے وہ اسی مرض میں مبتلا کسی اور شخص سے ملاقات کریں۔

سب سے پہلے انہوں نے 2013 میں پروسپاگنوسیا (Prospagnosia) سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

بریڈ پٹ نے کہا کہ بہت سارے لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ میں انہیں پہچاننے سے جان بوجھ کر انکاری ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ مجھے یاد دلاتے ہیں کہ ہم پہلے کہاں مل چکے ہیں، ہماری بات کہاں ہوچکی ہے، لیکن مجھے انہیں پہچاننے میں دقت ہوتی ہے تو وہ برا مان جاتے ہیں۔

بریڈ پٹ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں زیادہ تر گھر پر رہتا ہوں، لیکن جلد اس مرض کی تشخیص کرواؤں گا۔

بریڈ پٹ کی نئی فلم ’’بلٹ ٹرین‘‘ 5 اگست کو ریلیز ہوگی، 2 مارچ کو فلم کا پہلا ٹریلر جاری ہوا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید