• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نانگا پربت میں پھنسے دو پاکستانی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ڈی سی دیامیر

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر دیامیر فیاض احمد نے بتایا ہے کہ نانگا پربت میں پھنسے دو پاکستانی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو کیے گئے کوہ پیماؤں میں شہروز کاشف اور فضل علی شامل ہیں۔

ڈی سی دیامیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز نانگا پربت سر کرنے کے بعد دونوں کوہ پیما واپسی پر 7 ہزار میٹر کی بلندی پر پھنسے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کوہ پیماؤں کو کیمپ ون سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر پر گلگت پہنچا دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہروز کاشف اور فضل علی کو ریسکیو کرنے میں آرمی اور سول انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کام کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید