• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جٹ لائن کے گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 5 افراد زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے تھانے بریگیڈ کے علاقے جٹ لائن میں واقع ایک گھر میں گیس کی لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بہادر آباد میں زیرِ تعمیر مکان کی شٹرنگ گر گئی

دوسری جانب بہادر آباد کے علاقے میں واقع داؤد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں زیرِ تعمیر مکان کی شٹرنگ گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لوہے کی شٹرنگ گرنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

قومی خبریں سے مزید