• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی کی سوق واقف کی گلیوں میں گھومنے کی ویڈیو وائرل

کراچی(پی پی آئی)سجل علی کی نئی وائرل ویڈیو نے مداحوں کے ہوش اْڑا دئیے ہیں۔چاہے شاندار پرفارمنس ہو یا فیشن، لولی وڈ کی انتہائی خوبصورت اور گڑیا جیسی دکھنے والی اداکارہ سجل علی جانتی ہیں کہ اپنے مداحوں کو کس طرح خوش رکھنا ہے۔ذرائع کے مطابق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک نئی ویڈیو میں ‘‘گل رعنا’’ اداکارہ سوق واقف کی گلیوں میں ٹہل رہی ہیں جو قطر کے شہر دوحہ کا ایک مہنگا بازار ہے۔روایتی ملبوسات، مصالحوں، دستکاریوں اور یادگاروں کے اسٹالز کے درمیان سجل کسی پری سے کم نظر نہیں آرہی تھیں۔سفید لباس، نہ ہونے کے برابر میک اپ اور نارنجی چپلوں میں سجل بجلیاں گرا رہی تھیں۔ویڈیو میں انہوں نے ایک بْنا ہوا بیگ بھی اٹھائے رکھا تھا۔علاوہ ازیںاداکارہ سجل علی نے اپنے کرش کے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ایمان علی کو اپنا کرش قرار دیدیا۔ سجل علی نے حال ہی میں اپنی انسٹا پوسٹ کے ذریعے اپنے کرش سے متعلق بتادیا۔سجل علی کی اپنی کرش سے متعلق جو پوسٹ وائرل ہورہی ہے اس میں انہوں نے نامور اداکارہ اور ماڈل ایمان علی کو اپنا کرش کہا۔

دل لگی سے مزید