• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر طیب اردوان ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرینگے، سفیر ترکیہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ ترکیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا ہے کہ یہ ایک کامیاب دورہ تھا اور توقع ہے کہ صدر رجب طیب اردوان رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد دو طرفہ تجارت اور انفراسٹرکچر سے متعلق دیگر معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ پاکستان میں ایف ای ٹی او کے دو سکول اب ترک این جی اوز کی نگرانی میں ہیں اور ہم ترکیہ کی حکومت کی درخواست پر ایف ای ٹی او کے ان سکولوں کو بند کرنے پر پاکستان کی تعریف کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ترکیہ میں 15 جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کے 6 سال مکمل ہونے پر جمعرات کو یہاں ترکیہ سفارت خانے میں تقریب کے موقع پر میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہی۔ ڈاکٹر مہمت پیکی نے کہا 15 جولائی کو جب ایف ای ٹی او دہشت گرد تنظیم کے پیروکاروں نے حملہ کیا تو ترکیہ کا وجود خطرے میں پڑ گیا لیکن زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ترک شہریوں نے اپنی جمہوری حکومت اور اداروں کے تحفظ کے لیے ہمت کا مظاہرہ کیا اور قربانیاں دیں۔
اہم خبریں سے مزید