کراچی(صباح نیوز)بھارت سے بحرین جانے والے 2طیاروں کے کپتانوں نے ائرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے کراچی ائرپورٹ پر ری فیولنگ کیلئے ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔ دونوں پرائیویٹ جیٹ طیارے چینی کمپنی کے تھے اور بھارتی شہر ناگپور سے بحرین جا رہے تھے۔طیارے 12جولائی کی شب 12بجے کراچی ائرپورٹ پر اترے اور ری فیولنگ کے بعد واپس بحرین کے لیے روانہ ہو گئے۔