• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، فروخت کے دباؤ سے مندی، 270 پوائنٹس کم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بروکر کی جانب سےپرافٹ ٹیکنگ کے باعث شیئرز کی فروخت دباؤ کا شکار رہی،جس کے باعث جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج مندی کی لپیٹ میں آ گئی، کے ایس ای 100انڈیکس میں 270.00پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 32ارب روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری مندی سے60فیصد حصص کی قیمتیں کم ہو گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، سرمایہ کاروں کیجانب سے خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42400پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی۔صبح کے اوقات میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 270.00پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42348.91پوائنٹس سے کم ہو کر42074.91پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 114.31پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30 انڈیکس 16164.93پوائنٹس سے کم ہو کر 16050.62پوائنٹس پر آگیا، جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29029.30پوائنٹس سے کم ہوکر کر28896.40پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب39کروڑ61لاکھ39ہزار198روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 70کھرب 7ارب 82کروڑ 77لاکھ 38ہزار644روپے سے کم ہو کر 70کھرب 44ارب 43کروڑ 15لاکھ99ہزار446روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 5ارب روپے مالیت کے 14کروڑ1لاکھ 18ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو7ارب روپے مالیت کے22کروڑ78لاکھ48ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مجموعی طور پر347کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 116کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،208میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پاک الیکٹرون 1کروڑ20لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 89لاکھ 62ہزار، سوئی نادرن گیس 59لاکھ 19ہزار،ورلڈ کال ٹیلی کام 55لاکھ49ہزار اور سینر جیکو پاک 54لاکھ94ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔