• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیر انڈیا دھماکے سے بری، خالصتان تحریک کا رہنما کینیڈا میں قتل

اوٹاوا (جنگ نیوز )ائیر انڈیا دھماکے سے بری خالصتان تحریک کے رہنما کو کینیڈا میں قتل کردیا گیا، فائرنگ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ، تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی پولیس کا کہنا ہے کہ برٹش کولمبیا میں ایک شخص کو ہدف بنا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے میں رپودمن سنگھ ملک ہلاک ہو گئے جنہیں 2005ء میں ایئر انڈیا بم دھماکے کے ایک کیس میں بری کر دیا گیا تھا۔رپودمن سنگھ ملک کے بیٹے جسپریت ملک نے اپنے والد کی موت کی تصدیق فیس بک پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کی ہے۔ کینیڈا کے شہر برٹش کولمبیا میں ان کی کپڑے کی دکان کے باہر انہیں گولی مار دی گئی۔ان کے بیٹے نے لکھاکہ ’’میڈیا تو ہمیشہ ہی ان کا ذکر بس اس حوالے سے ہی کرتا ہے کہ وہ ایئر انڈیا بم دھماکے کے ایک ملزم تھے۔‘
اہم خبریں سے مزید