• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داخلے پر پابندی کے باوجود آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن مقبول گجر لاہور پہنچ گئے، پولیس نے شہر بدر کردیا

لاہور ( کرائم رپورٹر) آزاد کشمیر کے پی ٹی آئی رہنما مقبول گجر کی لاہور میں داخلے پر پولیس کا سخت ایکشن، پولیس نے مقبول گجر کو لاہور کی حدود سےباہر نکال دیا ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے کہا کہ مقبول گجر پولیس ایکشن کی وجہ سے لاہور سے باہر نکل گئے ہیں۔ مقبول احمد گجر میڈیا کو انٹرویو دے رہے تھے۔ ایس ایچ او جوھر ٹاون بھی وہاں سے گزر رہے تھے،پولیس نے الیکشن مہم سے منع کیا تھا،مقبول گجر کے ہمراہ دوسری گاڑی میں سوار تین افراد گرفتار کیا گیا۔گرفتار افراد میں شہر یار ،رانا صداقت اورحنیف نواز شامل ہیں. گرفتار افراد کو ایک سفید رنگ کی گاڑی سے گرفتار کیا گیا ہے۔اس موقع پر مقبول گجر اور ایس ایچ او عاطف کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔مقبول گجر نے کہاکہ میں آزاد کشمیر کا وزیر ہوں، مجھے نہیں روکا جاسکتا، جس کے بعد وہ چکمہ دے کر دوسری گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ بعد ازاں پولیس نےانہیں شہر بدر کر دیا۔