کراچی(نیوز ڈیسک) بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 20ہزار528نئے کیسز اور 49 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں 18 ماہ میں کورونا ویکسین کی 2 ارب خوراکیں لگائی جا چکی ہیں، اتنے کم وقت میں 2 ارب خوراکیں لگا کر بھارت نے دنیا میں اپنی الگ پہچان بنا لی ہے۔اس کے علاوہ بالغ افراد کو کورونا کے بوسٹر شاٹس دینے کا عمل جاری ہے۔