نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی حکومت ڈیجیٹل میڈیا کو کنٹرول کرنے اور اسے اخبارات کے مساوی لانے کے لئے نیا بل متعارف کروا رہی ہے اوراس بل کی منظوری کے بعد اخبارات کی طرح نیوز پورٹل کو بھی رجسٹر کرنا ضروری ہو جائے گا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اب تک یہ اصول صرف اخبارات پر لاگو ہوتاتھا،سائوتھ ایشین وائر نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارتی حکومت 155سال پرانے ’’پریس اینڈ رجسٹریشن آف بکس ایکٹ‘‘ کو ختم کررہی ہے اوراس کی جگہ’’پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریڈیکل بل‘‘لارہی ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس بل میں اخبارات کے لیے ایک نیا اور آسان رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایاگیا ہے۔