• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات نے ماہرہ خان کی فلم کی پروموشن شروع کر دی


اداکارہ مہوش حیات نےاپنی فلم کے بجائے ماہرہ خان کی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ کی پروموشن شروع کر دی۔

حال ہی میں بڑی عید پر ریلیز ہونے والی 2 فلموں کی ہیروئنز مہوش حیات اور ماہرہ خان کے درمیان زبردست مقابلہ جاری ہے۔

ایئر پورٹ پر نامور اداکارہ مہوش حیات نے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ کی پروموشن کرتی دکھائی دیں۔

اس موقع پر مہوش حیات کو اپنی پرانی ٹیم نبیل قریشی اور فضا علی کی بھی یاد ستانے لگی۔

یاد رہے کہ مہوش حیات نے نبیل قریشی اور فہد مصطفیٰ کے ساتھ فلم ’نامعلوم افراد‘، ’ایکٹر اِن لا‘، ’لوڈ ویڈنگ‘ میں کام کیا تھا۔

نبیل قریشی کی نئی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ میں مرکزی کردار ماہرہ خان نے نبھایا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید