یورپی ممالک میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث 11 روز کے دوران 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یورپ میں شدید گرمی کے حوالے سے سوشل میڈیا سائٹس پر متعدد ویڈیوز وائرل ہیں جن میں کوئی شہری کار کے اوپر روٹی بناتے تو کوئی سڑک پر انڈہ پکاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان ویڈیوز میں سب سے دلچسپ ویڈیو لندن برج کی ہے، جن میں شہریوں کو پُل سے نیچے چھلانگ لگا کر ’ہواسو سٹی جھیل‘ میں گرمی کم کرنے کے لیے نہاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو لاہور کینال یاد آ گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی شدید گرم موسم کے دوران گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے نہروں میں نہانے کا رواج عام ہے۔