• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں غریب لوگ بھی خواب دیکھ سکتے ہیں، نومنتخب صدر

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی برادری میں سے ملکی صدر بننے والے خاتون دروپادی مورمو نے حلف اٹھانے کے بعد کہا ہے کہ صدر کے لیے ان کا انتخاب ملک کے ہر غریبشخص کی کامیابی ہے۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر دروپادی مورمو نے کہا کہ ʼمیرا انتخاب اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ بھارت میں غریب بھی خواب دیکھ سکتے ہیں اور انہیں پورا بھی کر سکتے ہیںʼ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ جو لوگ صدیوں سے ترقی کے ثمرات سے محروم ہیں وہ غریب، پسماندہ اور قبائلی لوگ مجھ میں اپنا عکس دیکھ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید