• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Problems Faced By Voters And Polling Staff At By Election Karachi
شکیل یامین کانگا....کراچی میں سندھ اسمبلی کی دو نشستوں پی ایس 106اور پی ایس 117میں پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم عملے نے شکایت کی ہے کہ انہیں انتہائی دشواریوں کا سامنا ہے ۔

کمپری ہینسیو کالج عزیزآباد میں تعینات خواتین عملے نے شکایت کی ہے کہ یہاں خواتین کے لئے  بیت الخلا نہیں  اوراگر کہیں ہیں بھی تو وہاں دروازہ تک نہیں۔

عملے کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں پینے کے پانی تک کا انتظام نہیں ، نہ ہی دوپہر ڈھائی بجے تک کھانا ہی فراہم کیا گیا ۔ شدید گرمی کے باوجود پنکھوں کا بھی کوئی انتظام نہیں ۔

عملے نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ایڈمن الیکشن کمیشن اسلام آباد بریگیڈئیر ریٹائرڈ عباس علی خان نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہیں بھی مذکورہ سخت ترین صورتحال اور پریشانیوں سے آگاہ کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال تو کچھ کرنے سے قاصر ہیں لیکن یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ ایسا ہوگا اور وہ تمام انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔

ادھر پولنگ کاعمل انتہائی سست روی کا شکار رہا۔ پولنگ اسٹیشن 35 کے دو بوتھس 703اور 704 میں صبح 8بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک صرف 47ووٹ ڈالے گئے جبکہ 705اور 706میںبھی صورتحال کچھ مختلف نہیں تھی یہاں مذکورہ وقت میں صرف 97ووٹ کاسٹ ہوئے۔
تازہ ترین