اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جی ٹی روڈ پر ٹیکسلا کی حدود میں پی ٹی آئی کے حامیوںنے بدھ کی رات ایک بینرز آویزاںکر دیا جس پر ’’اختتام حدود وزیراعظم ‘‘ تحریر تھا اور بینر پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی تصویر بھی کارٹون کی شکل میں موجود تھی ،بینر پر منجانب اہلیان آزاد پاکستان بھی تحریر تھا ،یہ بینر سوشل میڈیا پر تو چند منٹوںمیںہی وائرل ہوگیا تاہم جڑواں شہر کی انتظامیہ کے اہلکار جب متعلقہ جگہ پر پہنچے تو بینر غائب تھا ۔