• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُشنا شاہ اور عفان وحید نئی مختصر فلم ’جنکشن‘ میں جلوہ گر

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سی پرائم کی نئی مختصر فلم ان کے یو ٹیوب چینل پر ریلیز ہوگئی ہے۔ اس فلم کی ہدایات محسن طلعت نے دی ہیں۔

تقسیم ہند کے وقت 1947 کے پس منظر میں بننے والی فلم "جنکشن" کی کہانی دو محبت کرنے والوں جاوید اور نگار کے گرد گھومتی ہے جن کی ملاقات ایک تاریک اور طوفانی رات میں ریلوے اسٹیشن پر ہوتی ہے جہاں وہ اپنی منزل کی ٹرین کا انتظار کررہے ہیں اور غیر منقسم ہندوستان میں اپنے بچپن سے بڑے ہونے کے گزرے دنوں کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ 

ردین شاہ کی لکھی ہوئی اس فلم میں مرکزی کردار اُشنا شاہ اور عفان وحید ادا کر رہے ہیں جنہوں نے دلوں کو چھو لینے والی اس دردناک کہانی میں جان ڈالی ہے جبکہ جاوید اقبال اس میں معاون کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ کہانی ریلوے اسٹیشن پر ہی مکمل ہوتی ہے جب کہ اس کے پراثر ڈائیلاگ کہانی کو آگے بڑھاتے ہیں۔

جاوید اور نگار کی باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اگرچہ وہ دونوں ایک دوسرے کو بہت پہلے سے جانتے ہیں اور ایک لمبے وقفے کے بعد ملنے پر بھی ایک دوسرے کیلئے ان کے جذبات بہت گہرے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید