• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب، درخواست پر نوٹس جاری

لاہور ( نمائندہ جنگ ) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل 2رکنی بینچ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیخلاف لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی درخواست پر اسپیکر سبطین خان، سیکرٹری قانون ،پریزائیڈنگ افسر اورسیکرٹری اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کیلئے طلب کر لیا،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسپیکر کے الیکشن کیلئے استعمال ہونے والے بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر لگے تھے، بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر خفیہ رائے شماری کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔
لاہور سے مزید