اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ شیخ کے دورہ بھارت کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور وہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں بھارت جائیں گی۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے پانچ سے سات ستمبر تک ہونے والے اپنے اس دورے کے دوران وہ اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی مصروفیات کے علاوہ 1320 میگاواٹ کے میتری سپر تھرمل پاور سٹیشن کا اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ طور پر افتتاح کریں گی، اس اہم منصوبے کی مالیت 1.5 بلین امریکی ڈالر ہے۔