• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نے اپنے فالوورز کو کون سی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا؟

ایلون مسک، فائل فوٹو
ایلون مسک، فائل فوٹو  

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے فالوورز کو اپنا فلسفہ سمجھنے کے لیے ایک کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کو مصنف ولیم میک آسکل کی کتاب’واٹ وی اوو دی فیوچر (What We Owe the Future)‘ پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔

اُنہوں نے فالوورز کو ولیم میک آسکل کی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ’یہ کتاب میرے فلسفے سے کافی ملتی جلتی ہے‘۔

ولیم میک آسکل کی یہ کتاب  اس حوالے سے ہے کہ زندگی میں انسان کی اخلاقی ترجیح ایسا نظریہ ہونا چاہیے جوکہ مستقبل میں زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہو۔

کتاب لکھنے کا یہ خیال حالیہ برسوں میں عالمی وبا کورونا وائرس اور موسمیاتی تبدیلی کے سبب دنیا میں پیدا ہونے والے بحران سے بہت زیادہ متاثر ہے۔

دراصل مصنف نے یہ کتاب مستقبل کا سوچ کر لکھی ہے کہ اب ایسے حالات میں ہمارے بچوں کی اگلی نسل کس طرح  پروان چڑھے گی۔

خاص رپورٹ سے مزید