• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرمانی ناز پر شیو بھجن گا کر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر تنقید

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی یوٹیوبر اور گلوکارہ فرمانی ناز ان دنوں کافی خبروں میں ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمان ہونے کے باوجود انہوں نے حال ہی میں ایک شیو بھجن ’’ہر ہر شمبھو‘‘ گایا ہے۔ دیوبند کے علماء نے ان کے خلاف فتویٰ جاری کرکے ان پر تنقید کی ہے۔خیال رہے کہ فرمانی ناز نے سال 2021 میں سنگنگ ریئلٹی شو’انڈین آئیڈل‘ میں بھی حصہ لیا تھا۔ ماہ شراون میں فرمانی نے شیو بھکتی کا گانا اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا تھا۔ بہت سے لوگ فرمانی کے گانے کی تعریف کر رہے ہیں جب کہ کچھ لوگوں نے فرمانی پر مسلمانوں کے جذبات کو مبینہ طور پر ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔فرمانی ناز نے فتووں اور تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان پر تنقید نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فنکار ہیں اور فنکار کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ گاتے ہوئے ہمیں کوئی مذہب نظر نہیں آتا۔ اللہ نے ہمیں آواز دی ہے۔ ہم اس آواز سے سب کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیوبند کے مولانا اسحاق گورا نے کہا تھا کہ ’’ہم جمہوریت میں رہ رہے ہیں اور ہر کسی کو اپنا کام کرنے کا حق ہے۔ فرمانی ناز ایک ایسی گلوکارہ ہے جو گا سکتی ہیں۔ ان کے خلاف کوئی فتویٰ جاری نہیں ہوا لیکن میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ہمارا مذہب دوسرے مذاہب کے لیے بھجن گانے کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ شریعت اور اسلام کے اصولوں کے خلاف ہے۔

دل لگی سے مزید