• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہباز کے اثاثے قرق کرنے کا حکم

لاہور (نمائندہ جنگ)اسپیشل سینٹرل عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے ملکیتی اثاثے قرق کردئیے،عدالت نے آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی کیلئے وزیر اعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کو طلب کرلیا، عدالت نے وزیراعظم اور انکے بیٹے کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے گزشتہ سماعت کا 9صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا،تحریری حکم میںسلمان شہباز کی چنیوٹ میں 200کنال زرعی اراضی قرق کردی ، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ریونیو افسر کو الگ سے مراسلہ جاری کیا گیا ،سلمان شہباز کے 13 کمپنیوں میں شئیرز اور 29 بینک اکاؤنٹس بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا ،تفتیشی افسر سلمان شہباز کی دیگر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کرائیں ، اشتہاری ملزم طاہر نقوی کے ایک کمپنی میں 500شئیرز بھی قرق کردیے گئے ۔