• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الظواہری کی ہلاکت، بھارت میں القاعدہ کے مبینہ حامیوں کیخلاف کارروائی

نئی دہلی(مانیٹرنگ نیوز) القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی امریکا کے ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد نئی دہلی کے سیکورٹی حلقوں میں اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کیا ان کی ہلاکت سے بھارت میں القاعدہ کی سرگرمیوں پر کوئی اثر پڑے گا؟غیرملکی میڈیا کےمطابق آسام پولیس کے سربراہ بھاسکر جیوتی مہنتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ القاعدہ کی مقامی تنظیم نے شمال مشرقی بھارت میں اپنی دلچسپی دکھائی ہے، الظواہری نےالقاعدہ رہنمائوں کو آسام میں داخل ہونے کی ہدایت کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید