• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل قریشی نے اہلیہ کو پہلی بار کہاں دیکھا تھا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے آخرکار اپنی شادی کی کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے ہمیشہ شوبز سے دور رہنے کی کوشش کی ہے کیونکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

اب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ثناء فیصل نے اپنی اور فیصل قریشی کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا۔

ثناء فیصل نے کہا کہ میری اور فیصل قریشی کی پہلی ملاقات ایک شادی میں ہوئی تھی، اُنہیں پہلی ملاقات میں ہی، میں بہت زیادہ پسند آئی اور اُنہوں نے مجھ سے نکاح کے لیے رابطہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے والدین کو کچھ تحفظات ضرور تھے کیونکہ یہ ایک عام خیال ہے کہ اداکار وفادار نہیں ہوتے لیکن فیصل نے میرے  والدین کے تمام شکوک و شبہات دور کر دیے اور صرف ایک ہفتے کے اندر ہماری شادی ہو گئی۔

 اداکار کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مجھے فیصل قریشی کی مصروفیت اور شوٹس وغیرہ کی وجہ سے ایڈجسٹ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب، میں اس کی عادی ہو چکی ہوں۔

واضح رہے کہ ثناء کے ساتھ فیصل قریشی کی دوسری شادی ہے اور اس جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید