• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کے 2 ریسلرز فائنل میں پہنچ گئے

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے 2 ریسلرز مختلف کیٹگریز کے فائنل میں پہنچ گئے۔

پاکستان کے انعام بٹ 86 کلوگرام اور زمان انور 125 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں پہنچے ہیں۔

پاکستان کے عنایت اللّٰہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد برانز میڈل کا میچ کھیلیں گے۔

فائنل اور برانز میڈل کے مقابلے رات 9 بجے شروع ہوں گے۔

انعام بٹ کا فائنل میں مقابلہ بھارت کے دیپک پونیا سے ہوگا جبکہ زمان انور کے مقابل کینیڈا کے امرویر ڈیشی سے ہوگا۔

عنایت اللّٰہ برانز میڈل کے لیے اسکاٹ لینڈ کے راس کونلی سے مقابلہ کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید