• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ون ڈے، سکندر کی سنچری، زمبابوے نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی نژاد سکندر رضا نے109گیندوں پر135رنز بناکر زمبابوے کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں پانچ وکٹ سے فتح دلوادی۔ جمعے کو ہرارے میں میزبان ٹیم نے ہدف دس گیند پہلے عبور کر لیا۔ انسو سینٹ کایا نے122گیندوں پر 110 رنز دو چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے بنائے۔36 سالہ سکندر نےچوتھی سنچری بنائی ۔ قبل ازیں بنگلہ دیش نے 50 اوورز میں دو وکٹ پر 303 رنز بنائے۔ لٹن داس 81 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ انعام الحق نے73 اور کپتان تمیم اقبال نے62 رنز بنائے۔ مشفق الرحیم 52 اور محمد اللہ 20رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔