اسلام آباد(صباح نیوز) یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی کمیشن کے اعلی حکام کو خط لکھ دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں ظلم وبربریت بند کرے ، بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں،ا س کیخلاف آواز اٹھانے والوں کو گرفتار کررہے ہیں۔خط میں یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ وادی کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آرٹیکل 370اے کی منسوخی کے بعد انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں جاری ہیں۔خط میں بتایا گیا کہ بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں، بھارتی حکام کارکنوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں کو گرفتار کررہے ہیں۔