• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد

لاہور(خبرنگار)بادشاہی مسجد لاہور میں مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کانفرنس مولانا عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کی زیر صدارت ہوئی،جبکہ بطور مہمانان خصوصی میں میاں ابرار احمد سیکرٹری و چیف ایدمنسٹریٹر اوقاف ، ڈاکٹر سید طاہر رضابخاری ڈی جی مذہبی امور اوقاف،غلام محمود ڈوگر سی سی پی او لاہور اور کیپٹن عثمان کمشنر لاہور شریک ہوئے، مفتی مبشر احمد،مولانا مسعود قاسمی قاسمی،مولانا رجیع اللہ،علامہ سید جواد حسین نقوی،پیر ولی اللہ شاہ،علامہ مشتاق جعفری،حافظ اسد عبید،مولانا شکیل الرحمان ناصر، مولانا نعیم بادشاہ،مفتی عاشق حسین شاہ،سردار محمد خان لغان،پیر زادہ عثمان نوری،ودیگر رہنماؤں نے خطاب کیا، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد ودیگر مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا مقصد بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنا ہے ،سیدنا فاروق اعظم ؓاورسیدنا امام حسینؓ کی شہادتیں ہمیں صبر‘ ایثار‘ قربانی اور برداشت کا درس دیتی ہیں،آخر میں لسبیلہ بلوچستان میں افواج پاکستان کے شہداء کی مغفرت کے لیے خصوصی دعاء کی گئی۔