• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ای ٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

لاہور(خبرنگار)یو ای ٹی لاہور نے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ یو ای ٹی کے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کی آخری تاریخ 12 اگست مقرر کردی گئی ہے۔ یو ای ٹی لاہور میں ایم ایس سی/ایم فل/ماسٹرز/ایم ایس اور ٹیوشن فری پی ایچ ڈی کے داخلے تا حال جاری ہیں۔ اسی طرح داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو کی تاریخیں بھی ری شیڈول کر دی گئی ہیں۔ ایسے طلباء جو اپنی رجسٹریشن پہلے سے کروا چکے ہیں اپنے ایڈمٹ کارڈ دوبارہ سے پرنٹ کریں۔