ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے ہاسٹلز میں صفائی کی ناقص ترین صورتحال ہے انسداد ڈینگی سپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بھرمار ہے جبکہ ہاسٹلز کسی کھنڈر خانہ سے کم نہیں ہیں جہاں ملک کی کریم سمجھے جانے والے مسیحا رہنے پر مجبور ہیں بھاری فیسیں لینے کے باوجود انتظامیہ ہاسٹلز کی تزین و آرائش سے قاصر ہے۔بھٹہ ہال میں پی ایم اے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسعود الروف ہراج کا مزید کہنا تھا کہ پی ایم اے ملتان بھٹہ ہال میں ایک ماہ کے اندر سٹیٹ آف دی آرٹ لائبریری بنائے گی گراسی پلاٹ میں لائٹنگ اور بیٹھنے کا انتظام کیا جائے گا۔ڈاکٹر طارق وقار ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر نے مطالبہ کیا کہ ایم ایس اور وائس چانسلر ہاسٹلز کی ابتر ہوتی صورتحال کا نوٹس لیں اور نئے سرے سے تمام تزین و آرائش فوری کروائی جائے۔اس موقع پر سینئر و جونیئر ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ملتان کے ڈاکٹرز کی واحد منتخب شدہ تنظیم پی ایم اے ملتان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔