• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹینم جوبلی تقریبات، ’’یوم آزادی واک‘‘ 12اگست کو ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ 75سالہ یوم آزادی تقریبات کے حوالے سے 12اگست کو ہورہی ’’یوم آزادی واک‘‘ ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے کی جائے گی۔ وہ ہفتے کے یہاں انتظامات کے حوالے سے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے، جس میں اسپانسر کے نمائندےسید فہد بن طارق،فیضان یوسف،کمشنر کے اسپورٹس کوآرڈینٹر غلام محمد خان،اسسٹنٹ کمشنر عابد قمر شیخ اور اسسٹنٹ کمشنر اعجاز حسین رند بلوچ شریک تھے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ میں بینک اسلامی کے صدر سید عامر علی اور پوری انتظامیہ کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے نہ صرف یوم آزادی کی 75سالہ تقریبات اسپانسر کیں بلکہ بینک کی جانب سے یوم آزادی واک کرنے کے اعلان سےان تقریبات کو چار چاند بھی لگا دیئے۔بینک کے نمائندے نے بتایا کہ تقریبات کے لئے اشتہاری مہم اور مختلف چورنگیوں، چوراہوں اور اہم شاہراہوں کو بھی سجایا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید