• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے بلوچستان کے بارش وسیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومومی موونٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر بلوچستان میں بارش وسیلاب متاثرین کےلئے امدادی کیمپ قائم کردیا گیا۔ایم کیو ایم کےسینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر اور رکن رابطہ کمیٹی ارشاد ظفیر کی نگرانی میں غذائی اجناس، دوائیں اور کمبل سمیت دیگر ضروری اشیاء بھیجنے کے لئے جمع کی جارہی ہیں۔متحدہ راہنمائوں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بلا تفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت پر یقین اور دکھی انسانیت کا درد دل میں رکھتی ہے، ہم سیلاب متاثرین کی تکالیف و مشکلات اپنے سینے میں محسوس کرتے ہوئے متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں، ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید