• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رسول اکرمﷺ اور رفقاء امام حسین ؑ کی تعلیمات کی پیروی میں انسانیت کی نجات ہے، علامہ ریاض جوہری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ کربلاء ٹرسٹ کے تحت امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ ریاض جوہری نے کہا کہ رسول اکرمﷺ، رفقاء امام حسین ؑ کی تعلیمات انسانیت کیلئے نجات و بخشش کا ذریعہ ہے،کیونکہ ان مقدس ہستیوں نے دنیا کو جہالت کے اندھیرے سے نکالا اسکے ساتھ ساتھ امن و محبت، انسانی حرمت اور فلاح کا پیغام دیا اگر آج مسلم امہ اور دیگر مذاہب کے پیروکاران آپ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تو تمام مشکلات،پریشانیاں اور الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔بعد ختم مجلس نامور ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی و ماتم داری کی اور لنگر امام حسین ؑ تقسیم کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید