• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امامت دنیا و آخرت کیلئےایک اہم عقیدہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشترپارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی ساتھویں مجلس عزا سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے عقیدہ امامت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامت ادارہ ہدایت و رہنمائی ہے ، جو اقدام امام حسین علیہ السلام نے اٹھایا اگر رسول اکرم سن ۶۱ ہجری میں ہوتے تو آپ بھی یہی اقدام اٹھاتے کیونکہ امام حسین رسول اکرم کے تربیت یافتہ تھے یہ ایام عزا تاریخ یاد دلانے کے ایام ہیں ہمارا عقیدہ ہے کہ تمام تر کمالات کا مجموعہ رسول اکرم ہیں اور امام علی سے امام زمان تک تمام آئمہ اہلبیت رسول اکرم کی تعلیمات کی تصویر ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید