• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال کالونی، ڈکیتی اور سیلزمین کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بلال کالونی پولیس نے گھروں میں ڈکیتی اور سیلزمین کو لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد اور فہاد بھرم کے ناموں سے ہوئی جبکہ ملزمان کے 2 مزید ساتھی یوسف موٹا اور حنین دوران گرفتاری موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ بلال کالونی کی حدود میں 2 گھروں میں ڈکیتی کی جسمیں ایک واردات میں 5 لاکھ نقد ،2 تولہ سونا جبکہ دوسری واردات میں ڈھائی لاکھ نقد اور 1 تولہ سونا لوٹا تھا،ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گذشتہ روز منی ایکسچینج سے 20 ہزار کے بونڈ لوٹے تھے۔ملزمان نے گذشتہ ماہ بلال کالونی کی ہی حدود میں 25 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات کا اعتراف بھی کیا ہے،ملزمان نے گارمنٹس کمپنی کے مالک کاشف کو لوٹنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے،ملزمان کے 2 ساتھی علی اور فرار پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید