• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ایل کی گیس پیداوار 9 سو سے کم ہو کر 680 ایم ایم سی ایف ڈی

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) قومی ادارہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ ساڑھے تین سالوں سے مستقل منیجنگ ڈائریکٹر کے بغیر چلایا جا رہا ہے جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے‘ کیونکہ ریگولر ایم ڈی کی تعیناتی نہ ہونے سے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی گیس کی سالانہ پیداوار 900ملین ملین کیوبک فٹ ڈیلی سے کم ہو کر 6اگست 2022ء کو 680ملین ملین کیوبک فٹ رہ گئی ہے۔ اس طرح قومی خزانے کو اربوں روپے سالانہ نقصان ہونے لگا ہے۔ پی ٹی آئی دور میں بھی کوئی مستقل منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا نہیں لگنے دیا گیا۔ 11اپریل2022ء کو وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری سے لیکر 6اگست 2022ء تک پی پی ایل کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی کی سمری متعلقہ سیکشن کے پاس پڑی ہے مگر تاحال اس سمری کو کیبنٹ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے منظور نہیں کرایا جبکہ قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ساڑھے تین سال سے چھ چھ ماہ کی عہدے کی معیاد میں توسیع لیکر کام کر رہے ہیں۔ قائم مقام ایم ڈی کے موجودہ چھ ماہ بھی 22اگست 2022ءکو ختم ہو جائیں گے۔ اس سے پہلے بھی موجودہ قائم مقام ایم ڈی چھ بار چھ چھ مہینوں کی معیاد عہدہ میں توسیع لے چکے ہیں۔ پٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق موجودہ ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر کی ریٹائرمنٹ 22اگست 2021ءکو پی ٹی آئی دور میں ہو چکی تھی مگر عمران خان اُن کو اقتدار سے علیحدگی تک توسیع دیتے رہے۔

ملک بھر سے سے مزید