• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کی کھلے عام فروخت اور نوجوانوں کے استعمال پر تشویش

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی‘ سینئر نائب صدر شعیب جعفری‘ نائب صدور فہیم آرائیں‘ رضوان احمد گدی‘ زمان قریشی و دیگر نے حیدرآباد میں منشیات کی کھلے عام فروخت و نوجوانوں میں اسکے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے روز گاری و دیگر سماجی مسائل نے نوجوان اور دیگر طبقات کو نفسیاتی عوارض میں مبتلا کردیا ہے جس کے تدارک کیلئے وہ مین پوری‘ گٹکا‘ آئس‘ چرس کا استعمال کرتے ہیں اور یہ تمام چیزیں حیدرآباد میں ہر جگہ با آسانی فروخت ہورہی ہیں‘ پولیس و دیگر ادارے اس میں سہولت کار ی کررہی ہیں‘ پولیس کی نگرانی میں فروخت ہونے سے حیدرآباد میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس لت میں مبتلا ہوکر تباہ ہورہی ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی مناسب اقدام نہیں کیا جارہا ہے‘ حیدرآباد میں چوری کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ جب چوری کی رپورٹ کرتے ہیں تو انہیں جواب ملتا ہے کہ ہر جگہ چوری ہورہی ہے لہذا صبرکرو اور اپنی اشیاءکی خود حفاظت کرو۔

ملک بھر سے سے مزید