• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال: پانی میں مٹی کی مقدار میں غیرمعمولی اضافہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)دریائے سندھ میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث پانی میں مٹی کی مقدار میں غیر معمولی حد تک اضافہ‘واسا کو پانی کی 100 فیصدفلٹر یشن میں مشکلات کا سامنا‘ واسا تمام تر وسائل کو برو ئے کار لا کر شکایت کے ازالہ کے لئے سر گرداںہے‘،آئندہ چند روز میں صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا ،ایم ڈی واسا کی یقین دہانی۔ میڈیا سیل ایچ ڈی اے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہرکے بعض علاقوں میں غیر فلٹر شدہ پانی کی شکایت پرمنیجنگ ڈائر یکٹر واسا انجم سعید نے متعلقہ ایکسین کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔انہیں بتایا گیا کہ دریائے سندھ میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث پانی میں مٹی کی غیر معمولی مقدار شامل ہے اور چونکہ حیدرآباد دریائے سندھ کی ٹیل پر واقع ہے لہٰذا یہاں پہنچنے والے پانی میں مٹی کی وافر مقدار موجود ہے۔ جس کی 100فیصد فلٹر یشن ایک پیچیدہ عمل ہے ۔تاہم واسا اپنے تمام تر وسائل کو برو ئے کار لاتے ہوئے اس شکایت کے ازالہ کے لئے سر گرداں ہے۔ منیجنگ ڈائر یکٹر واسا نے کہا کہ شہریوں کو صاف اور صحت بخش پانی کی فراہمی واسا کی اولین ذمہ داری ہے۔یہ حقیقت ہے کہ اس وقت دریائی صورتحال غیر معمولی ہے اورمعمول سے کئی گنا زیادہ بارشوں کی وجہ سے واسا میں تا حال ہنگامی صورتحال ہے۔

ملک بھر سے سے مزید