• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہو گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔مددگار ون فائیو درخشاں پولیس کو اطلاع ملی کہ فیز 6کلاک ٹاور ڈی ایچ اے مسلم کمرشل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کی اطلاع پر پولیس پہنچی اور جائے وقوعہ سے 5خول اور دو گولیاں برآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق کالر نے 15پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم افرد نے فائرنگ کی ہے۔ پولیس نے اطراف میں نصب کیمروں اور عینی شاہدین کے بیان قلمبند کرنا شروع دیے اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید