• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام، حیدرآباد تعلقہ سٹی کے حساس علاقوں میں موبائل فون سروس بند

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات ممکنہ تخریب کاری کے خدشہ کے باعث حیدرآباد تعلقہ سٹی کے حساس علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہی ۔متعدد موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے رات گئے تک سروس بحال نہیں کی گئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام 5بجے سے تعلقہ سٹی کے مختلف علاقوں اسٹیشن روڈ‘ کھوکھرمحلہ‘ شاہی بازار‘ قاضی قیوم روڈ‘ حیدرچوک‘ پکاقلعہ‘ فقیر کاپڑ ‘ کلاتھ مارکیٹ‘ ٹاور مارکیٹ‘ ہیرآباد ‘لبرٹی چوک‘ سرفراز کالونی‘ کینٹ ایریا ‘پھلیلی پریٹ آباد‘ تین نمبرتالاب کے علاقوں میں موبائل سروس جزوی اورمکمل طورپر بند رہی جس کے باعث شہریوں ‘تاجروں اورصحافیوں کو رابطوں کے لئے مشکلات پیش آئیں جبکہ رات گئے تک کئی موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے سروس بحال نہیں کی گئی تھی۔
ملک بھر سے سے مزید