• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں موسلادھار بارش‘ سڑکیں زیر آب‘ بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں ہفتہ کی شب موسلادھار بارش ‘سڑکیں زیرآب آگئیں‘ بارش کیساتھ ہی بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب رات 9بجے شروع ہونیوالی بارش کا سلسلہ رات ساڑھے 10 بجے تک جاری رہا جس کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہونیوالی تیزبارش کے دوران حیسکو کی جانب سے شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند کردی گئی اور علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ۔ رات 11بجے بارش بند ہونے کے باوجود بیشتر علاقوں میں بجلی بحال نہیں کی گئی جبکہ شاہراؤں پر پانی کی بھاری مقدار موجود تھی۔

ملک بھر سے سے مزید