• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کے حل کیلئے نئی کابینہ کا کردار اہم ہے،تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر)پی ٹی آئی سنٹر ل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس، سابقہ اراکین قومی اسمبلی ممبران پنجاب اسمبلی اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں ملک ظہیر عباس کھوکھر، ایڈووکیٹ شجاعت جندران ، ڈاکٹر شاھد صدیق، ڈاکٹر سیمی بخاری غلام محی الدین دیوان میاں محمد اکرم عثمان شیخ امتیاز محمود اویس یونس شاہ رخ جمال بٹ ناصر سلمان روبینہ جمیل عبدالکریم خان بلال اسلم بھٹی مہر شرافت ملک امانت علی عقیل احمد صدیقی شبیر سیال و دیگر نے پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی کو کابینہ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں پنجاب کی نئی کابینہ صوبے کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نئی کابینہ کا اہم کردار ہے پنجاب حکومت نے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے کابینہ عمران خان کے ویژن کے مطابق دن رات کام کرے گی پی ٹی آئی پنجاب حکومت صوبے کی عوام کو مسائل سے چھٹکارا دلا کر دم لے گی پنجاب میں پی ڈی ایم کی تدفین ہو چکی ہے۔ نون لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔