• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام پیغام امن کانفرنس

لاہور(خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب کے زیر اہتمام پیغام امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ امن کانفرنس میں مختلف سیاسی و سماجی اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔ ہوٹل میں منعقد ہونے والی کانفرنس سینیٹر اعجاز چوہدری کی زیر صدارت ہوئی جس کی میزبانی چیئرمین امن کمیٹی سید محمود غزنوی نے کی۔ کانفرنس سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ،چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانامحمد عاصم مخدوم، فوزیہ امیر،رانا عبدالمنان طاہر، مفتی سید عاشق حسین، مولانا محمد زبیر ورک،مولانا شکیل الرحمن ناصر،مولانا عبدالوہاب، پرویز اکبر ساقی، مولانا طارق شریف زادہ،مفتی شبیر انجم، علامہ اصغر عارف چشتی، قاسم علی قاسمی، بھگت لال کھوکھر ، صاحب زادہ عبدالمصطفیٰ چشتی ، پروفیسر عدنان فیصل ، طارق حیدر۔ چوہدری شفیق گجر۔وقار میر۔ملک علی حسن گجر۔حاجی امین خان۔حاجی خواجہ عبدالغفور سمیت دیگر نے شرکت وخطاب کیا۔ امن کانفرنس میں علماء کا کہنا تھا امام حسین ؓ نے اپنی اور اپنے گھر کی قربانی دے کر اسلام کو بچایا ہے۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے محرم الحرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا محرم الحرام کا مہینہ بہت ادب و احترام کا مہینہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا محرم الحرام میں سیکورٹی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ 8 محرم الحرام سے 10 محرم تک امن کمیٹی کے ممبران ہمارے ساتھ رہیں اور ہم امن کمیٹی کے ممبران کو دو بولٹ پروف کوسٹرز میں دو دن ساتھ رکھیں گے۔ امن کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا محرم الحرام میں امن قائم کرنا بہت ضروری ہے ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
لاہور سے مزید