• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے میرے بیٹے کے قاتل چھوڑ دیئے، بے گناہوں کو پھنسا دیا،فردوس بیگم کا الزام

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان کے علاقہ محلہ شاہ گردیز کی رہائشی فردوس بیگم نے اپنے بیٹوں عا مر قریشی، نفیس الدین قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ22/2/22کو میرے بیٹے کو قتل کیا گیا ‘انھوں نے الزام لگا یا کہ دولت گیٹ پولیس کے تفتیشی افسر نے اصل ملزمان مصطفی، مدنی کو بچا لیا احمد،عتیق، اسامہ، عبد اللہ، ایمان، حماد کو قتل کیس میں نامزدکردیا جن کا ہمارے بیٹے کے قتل سے کوئی تعلق یا واسطہ نہ ہے ملزمان سنگین دھمکیاں دے رہے ہیں انصاف نہ ملا تو ایڈیشنل آئی جی کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ملتان سے مزید