• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلارہے ہیں، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،انہیں اس جرم کی سزا ملی جو انہوں نے جان بوجھ کر کیا ، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،ایک بیان میںانہوں نےکہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، اسے اپنے جھوٹ کی سزا ملی ہے، الیکشن کمیشن نے آٹھ سال بعد فیصلہ دے کر ثابت کر دیا کہ وہ ایک غیر جانبدار ادارہ ہے، وہ کسی جماعت کے لیے کام نہیں کرتا ہے، عمران خان سپریم کورٹ جاکر اپنا شوق پورا کر لیں ، کسی کو بھی تحریک انصاف کے دبائو میں نہیں آنا چاہیے، عمران خان احتجاج کی آڑ میں ملک میں انتشار پھیلانے کی سیاست کررہے ہیں، جو ان سمیت ہر ایک کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں جبکہ ہمارے ملک میں کسی مالدار و خودمختار ملک کی طرح سبسڈی دی گئی، عمران خان نے اپنی نااہلی کے باعث ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ کردی تھی، جس پر قابو پانے کے لئےموجودہ حکومت دن رات محنت کررہی ہے ۔ انہوں نےبحالی جمہوریت کی جدوجہد کرنیوالے شہید کارکنوں عثمان غنی،ادریس طوطی اور ادریس بیگ کو انکے 38ویں یوم شہادت پرسرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کیلئے شہدا کی جدوجہد امانت ہے۔
کوئٹہ سے مزید