• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا جرم ثابت ہوچکا، سزا کا تعین ہونا باقی ہے، طلال چوہدری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا جرم ثابت ہوچکا، سزا کا تعین ہونا باقی ہے۔

اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت امریکا سے پیسے لینے والے کو سزا نہیں ملی تو سوالات اٹھیں گے، عمران خان چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو حساب دینا ہوگا اور جیل بھی جانا ہوگا، فواد چوہدری کی باتوں سے لگتا ہے عمران خان قانون سے بالاتر ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان ہمت کر کے ایکس وائی کی بجائے بندوں کے نام لیں۔

قومی خبریں سے مزید