• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاندی کا تمغہ جیتنے والے انعام بٹ کی اسلامک گیمز میں شرکت غیر یقینی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امکان ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ریسلر انعام بٹ کی اسلامک گیمز میں شرکت غیر یقینی ہے وہ برمنگھم میں سیمی فائنل میں ان فٹ ہوئے تھے اور مکمل فٹ نہیں ہیں۔ توقع ہے کہ پہلوان انعام بٹ برمنگھم سے وطن واپس آئیں گے۔دوسری جانب پانچویں اسلامی گیمز میں شرکت کے لیےپاکستان تائیکوانڈو ٹیم ‎ ترکی کے شہر کونیہ پہنچ گئی۔ پاکستانی کھلاڑی 8اگست تا12ایکشن میں ہوں گے ‎۔کھلاڑیوں میں مظہر عباس، حمزہ عمر سعید، ہارون خان، شاہ زیب خان، فاطمہ تز زہرہ، نقش ہمدانی اور نور رحمان شامل ہیں۔ کوچ یوسف کرمی اور ناجیہ رسول بطورخاتون کوچ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ ‎واضح رہے کہ مسلم دنیا کے سب سے بڑے‎کھیلوں کے ایونٹ میں 57 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید