• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، نئے صوبائی وزیر قانون کا بھی کوئی پروٹوکول اور تنخوانہ نا لینے کا اعلان

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) پنجاب کے نئے وزیر قانون و پارلیمانی امور چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ نے اپنی وزارت کے دوران کوئی پروٹوکول اور تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ ملک دہشت گردی کے خاتمہ اور ڈاکوؤں کا قلع قمع کرنے کی خاطر پولیس کے عملے کی کمی ہے مگر جاتی امرا اور سابق وزیر اعظم اور وزراء اعلیٰ کے گھروں کو کیمپ آفس کا نام دے کر وہاں سیکیورٹی کے نام پرسیکڑوں پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی رہی ہیں جس پر ماہانہ کروڑوں روپےکا خرچ ہوتا تھا ۔ملک کے معاشی حالات کا تقاضا ہے کہ حقیقی معنوں میں کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کی جائے ۔

ملک بھر سے سے مزید